صفحہ اول آئی پی ایس - ٹیم English
ٹیم


فاطمہ حبیب چھاپیے ای میل
فاطمہ حبیبمحترمہ فاطمہ حبیب نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی سے ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے اسٹریٹیجک اور نیو کلیر اسٹڈیز میں ایم فل بھی کر رہی ہیں۔  فاطمہ جناح یونیورسٹی میں لکچرار کی حیثیت سے بھی وابستگی رہی۔ ملک میں سکیورٹی کی صور تِ حال پر اخبارات میں وقتاً فوقتاً مضامین لکھے۔  ادارہ میں ریسرچ اسسٹنٹ کی حیثیت سے علاقائی اور عالمی سطح پر ایٹمی مسائل اور خطہ کے دفاعی اُمور پر نظر رکھنا ان کے کام کا حصہ ہے۔
 
محمد فہیم اشرف چھاپیے ای میل
محمد فہیم اشرفجناب محمد فہیم اشرف ڈپٹی منیجر فنانس کی حیثیت سے ادارہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اکنامکس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ماسٹرز کیا۔ انسٹی ٹیوٹ میں اکائونٹس اور فنانس سے متعلق تمام امور کو دیکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔
 
سلمان طاہر چھاپیے ای میل
سلمان طاہرجناب سلمان طاہر ایک طویل عرصے سے آئی پی ایس میں لائبریرین کی حیثیت سے وابستہ ہیں، اور لائبریری کی توسیع وترقی نیز اسے ایک جدید طرز کا کمپیوٹرائزڈ حوالہ جاتی ماخذ بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ وہ لائبریری سائنس اور سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انگریزی، اردو اور عربی کی ۱۸ہزار سے زائد کتب اور ۲۰۰ سے زائد رسائل و جرائد کے ریکارڈ کے ساتھ تحقیق کاروں کو مطلوبہ معلومات کی تلاش اور فراہمی کو آسان بنانے میں ان کا اہم حصہ ہے۔
 
ندیم فرحت گیلانی چھاپیے ای میل
ندیم فرحت گیلانیجناب ندیم فرحت گیلانی ادارہ میں ریسرچ کو آرڈی نیٹر ہیں۔ ان کے ذمہ دستوری مسائل، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون پر ہونے والے علمی مباحث اور تحقیقی سرگرمیوں کو مربوط کرنا ہے۔ وہ قومی سیاست اور حکومتی پالیسیوں پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ آپ جدید اور اسلامی قانون میں آنرز کی ڈگری کے ساتھ مختلف غیرسرکاری سماجی اور سیاسی تنظیموں کے قانونی شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پیش آمدہ نئے  مسائل اور قومی پالیسیوں پر قانون سازی کے لیے متعدد تبصرے، سفارشات، رپورٹس اور مختصر جائزے تیار کیے۔
 
شفق ہاشمی چھاپیے ای میل

شفق ہاشمیجناب احمد امام شفق ہاشمی ادارہ میں سینئر ریسرچ فیلو ہیں۔ اسلامیات میں ماسٹرز اور انگریزی اور عربی زبان و ادب میں آنرز کے ساتھ وہ میڈیا مینجمنٹ ، پبلسٹی، تعلقاتِ عامہ اور تخلیقی اظہار کے حوالہ سے ۳۴ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ادب، سیاست اور پبلسٹی سے متعلقہ موضوعات پر بہت سے تحقیقی مضامین اور تبصرےتحریر کیے۔ وہ ایک عمدہ صاحبِ ذوق شاعر بھی ہیں۔ اُن کے شعری اور نثری ادب  پارے معروف اخبارات اور ادبی رسائل میں شائع اور ریڈیو پاکستان،  پاکستان ٹیلی ویثرن اور دیگر ٹی وی چینلز سے نشر ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستان کے لیے مختلف سفارتی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ انگریزی، عربی اور اُردو پر عبور کے ساتھ وہ ایک ماہر لسانیات ہیں۔

 
«شروعپیچھے12آگےآخر»

صفحہ: 1