صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - تربیت اور ورکشاپ English
تربیت اور ورکشاپ


‘بہترین بنیئے' ۔ ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام چھاپیے ای میل

BeYourBestWrkshp thumbآپ اپنےساتھ بیشتروقت گزارنےوالے۵افرادکااوسط ہیں۔ اچھےلوگوں کےساتھ وقت گزارناآپکی شخصیت میں مثبت پہلوؤں کواجاگرکرنےکاباعث ہے۔ یہ ایک مسّلم حقیقت ہےکہ کامیابی ہی مزیدکامیابیوں کو جنم دیتی ہےلہٰذاکامیاب لوگوں کےحلقۂ احباب میں شمولیت آپ کےلیئےکامیابی کےدروازے کھولسکتاہے"۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
'تحت الشعورسےبھرپورفوائدکےحصول کالائحہ عمل' چھاپیے ای میل

Sub-conscious-Mind -thumbآئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11ستمبر2017 کوانسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں 'تحت الشعورسےبھرپورفوائدکےحصول کالائحہ عمل' کے عنوان سےایک خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔  انسٹیٹیوٹ کے ٹیم ممبران کی نجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مقصد سے ہونے والی اس خصوصی نشست سے سینیئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور ماہرِافرادی قوت سردار خالد محمود نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام: 'دفتری کارکنان کے مسائلِ صحت' چھاپیے ای میل

session-on-health-thumbآئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیرِتحت یکم اگست ۲۰۱۷ کو آئی پی ایس میں ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیاجس کا مقصد شرکاء میں دفتری ماحول میں صحتمند زندگی کی اہمیت اوراصولوں کے حوالے سے آگاہی پیداکرنا تھا۔ اس موقع پر آئی پی ایس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےمعروف طبّی ماہراور آئی پی ایس ایسوسی ایٹ ڈاکٹر طارق خان نے ایک فرد کی زندگی میں جسمانی، ذہنی، روحانی اور جذباتی صحت کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی فرد کی پیشہ ورانہ فعالی اور ترقی مندرجہ بالا چار عناصر ہی کی مرہونِ منّت ہے جن میں کمی جسمانی تھکاوٹ، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جیسے موذی امراض کو جنم دے سکتی ہےجس سے بالاخراس کا معیارِکارگردگی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
"پیشہ ورانہ اخلاقیات" چھاپیے ای میل

work ethics thumbآئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیرِتحت "پیشہ ورانہ اخلاقیات" کے نام سے مورخہ ۳ جولائی ۲۰۱۷ کو ایک تربیتی نشست کا اہتمام عمل میں لایا گیاجس کا مقصد ادارے کے ٹیم ممبران کی انفرادی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹرینر اور آئی پی ایس ایسوسئیٹ سید اکرام الحق نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخلاقی ضوابط اور رویوں کے معیارات کا وہ مجموعہ ہے جس کی پیروی ہر طرح کے ادارتی ماحول میں ضروری ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سے قیادتی اسباق چھاپیے ای میل

leadership-thumb

آئی پی ایس ٹیم کے تربیتی پروگرام کے زیرِتحت انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں یکم جون >۲۰۱کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا "حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سے قیادتی اسباق" ۔ تربیتی نشست کا مقصد ادارے کے ٹیم ممبران کو حضورﷺکی زندگی کےبطور ایک کامیاب رہنماء روشن  اور سبق آموذ پہلوؤں سے متعارف کروانا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے1234567آگےآخر»

صفحہ: 1