صفحہ اول تازہ ترین English
تازہ ترین
”کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ“ پر ورکشاپ چھاپیے ای میل
تربیت اور ورکشاپ

Crisis Comm Workshop in Hub thumbآئی پی ایس لیڈ(The learning, excellence and development program of IPS) نے Bridge PR کے تعاون سے ”کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ“ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی۔ یہ ورکشاپ 27 فروری 2018ء کو حب بلوچستان میں حب پاور کمپنی کی پلانٹ مینیجمنٹ ٹیم کے لیے منعقد کی گئی۔ سہولت کار کے فرائض آئی پی ایس لیڈ کے ایسوی ایٹ مسعود آفاق نے ادا کیے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
تکثیریت بمقابلہ اخراجیت: ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا جائزہ چھاپیے ای میل
سیمینار

Intl-Seminar-Pluralism-vs-Exclusionism-thumbقائد ایوان سینیٹ آف پاکستان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے نسلی و مذہبی امتیاز ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر تشدد کے واقعات کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھنا ہو گا۔ ہندوستان دنیا کے سامنے اپنے آپ کو سیکولر اور جمہوری ملک کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن اس کا اصل چہرہ انتہا پسند ہندو کا ہے جوکہ وہاں بسنے والے مسلمان، عیسائی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے خطرناک ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
چوتھے صنعتی انقلاب کے عملی پہلو: پاکستان کے لیے امکانات چھاپیے ای میل
سیمینار

4th Ind-Rev Op for Pak thumbچوتھے صنعتی انقلاب سے فوائد سمیٹنے کے لیے ضروری ہے کہ باخبر اور ہوشمند دماغ رکھنے والے افراد کی تعداد بڑھائی جائے۔ کثیر تعداد میں افراد کی دماغی صلاحیتوں کو آشکار کرنا اور ان کی تربیت کرنا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے عہد میں مواقع تراشنے اور ان سے فوائد سمیٹنے کے لیے وسعتِ سوچ کے حامل باصلاحیت دماغوں کی دستیابی ضروری ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک: خارجہ پالیسی پر مبنی ایک تجزیہ چھاپیے ای میل
سیمینار

Pak Foreign Policy Analysis thumbپاکستان کی خارجہ پالیسی میں بنیادی کردار سیاسی عوامل کی بجائے معاشی عوامل کو ہونا چاہیے کیونکہ مضبوط سیکورٹی کے لیے مضبوط معیشت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک سیمینار میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے خارجہ تعلقات بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات سیاسی نقطۂ نظر سے نہیں بلکہ معاشی مفادات سامنے رکھ کر استوار کیے جانے چاہییں۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»

صفحہ: 5