ڈاکٹررفیق احمد چھاپیے ای میل
رفیق احمدپروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر رہے ہیں۔ آپ ایک معروف ماہرمعاشیات ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک آپ نے پینتیس سال سے زائد عرصہ پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دینے اور ریسرچ کرنے کا تجربہ حاصل کیا۔ آکسفرڈ یونیورسٹی برطانیہ سے آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حا صل کی۔ آ پ پاکستان کی معیشت اور اسلامک اکنامکس کے موضوعات پر سات کتب کے مصنف یا شریک مصنف ہیں۔ علاوہ ازیں آپ نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد میں پچاس سے زائد تحقیقی مضامین تحریر کیے۔ اس وقت آپ ‘‘اکنامک ان سائٹ’’ مجلہ کے چیف ایڈیٹر اور‘‘نظریہ پاکستان ٹرسٹ ’’کے وائس چیئرمین ہیں۔ نیز کئی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور پیشہ ورانہ اداروں کے ممبر ہیں جن میں امریکن اکنامک ایسوسی ایشن اور رائل اکنامک سوسائٹی لندن بھی شامل ہیں۔