صفحہ اول آئی پی ایس - شمولیت English
شمولیت

ہم انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں آپ کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ادارہ سے وابستگی کے لیے آپ کی آمادگی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ادارہ سے وابستہ ہونے کی مختلف صورتیں ہیں:

FAQ Slider - you do not have access to or there are no article categories that match "شمولیت"

 



اداراتی اشتراک عمل چھاپیے ای میل
انسٹی ٹیوٹ اپنے رابطوں کو موثر بنانے کے لیے مختلف ملکی، غیرملکی اور بین الاقوامی اداروں سے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو بڑھانے کا متمنی ہے۔ اپنے قیام سے ہی ادارے نے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی اور موثر رابطوں کا سلسلہ قائم کیا۔ رابطوں کے اس پروگرام میں بین الاقوامی سطح پر ہمارے شریک کار چند معروف نام یہ ہیں:
اسلامک ڈویلپمنٹ بنک، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ (IIIT) امریکہ، چائنیز ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ (CAFIU) چین، انٹرنیشنل سنٹر فار ریلیجن اینڈ ڈپلومیسی (ICRD) امریکہ، اسلامک فاونڈیشن برطانیہ، نارویجن چرچ ایڈ(NCA)، انسٹی ٹیوٹ آف ساوتھ ایشین اسٹڈیز، سی چوان یونیورسٹی، (چیندو) چین، ہارٹ فورڈ سیمینری امریکہ، دی ہنری ایل سٹمسن سنٹر برطانیہ، ہینس سیڈل فاونڈیشن جرمنی، کونارڈ ایڈنیور اینڈ فریڈرک ابرٹ سٹف ٹنگ جرمنی، مدینہ ٹرسٹ برطانیہ، اورانسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز ایران۔
علاوہ ازیں انسٹی ٹیوٹ کا جن جامعات اور علمی اداروں سے اشتراک وتعاون کا رشتہ رہا  ہے یا اب بھی ہے ان میں چند نام یہ ہیں:
جامعہ پشاور، جامعہ پنجاب لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(UMT) لاہور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (IIU) اسلام آباد، ورلڈ آف اسلام ٹرسٹ، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز(ISS) اسلام آباد، ایوان ہائے صنعت و تجارت پشاور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات۔
اداراتی سطح پر اشتراک وتعاون کے لیے ہم آج بھی تیار ہیں۔ باہمی بات چیت کے ذریعے طے کردہ موضوعات پر مشترکہ سیمینار، ورکشاپ، فیلڈ اسٹڈی اور دیگر تحقیقی سرگرمیوں کا پروگرام بن سکتا ہے۔
 
بحیثیت رضاکار (والنٹیر) چھاپیے ای میل
اپنی صلاحیت اور مہارت کے ساتھ آپ آئی پی ایس کے معاملات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آئی پی ایس تحقیق کی تمام متعلقہ سرگرمیوں خصوصًا ادارت، ترجمہ، کمپوزنگ، نشرنگاری (Transcription) وغیرہ میں آپ کی خدمات، جذبے اور رضاکارانہ کردار کی قدرافزائی کرے گا۔
 
بحیثیت زیرتربیت (انٹرنی) چھاپیے ای میل
تربیت و معاونت کے ذریعے انسانی صلاحیت میں اضافہ آئی پی ایس کے ابتدائی مقاصد میں سے ایک ہے۔ آئی پی ایس اپنے تحقیقی شعبوں کے لیے محدود تعداد میں چنیدہ طلبہ و طالبات  یا فارغ التحصیل ہونے والے نئے گریجویٹس کی تربیت کے لیے انٹرن شپ پروگرام میں مواقع مہیا کرتا ہے۔
آئی پی ایس میں انٹرن شپ کے لیے ای میل یا عام ڈاک کے ذریعے اپنے کوائف حیات(CV) اپنی پسند کے شعبہ تحقیق کی تصریح کے ساتھ ارسال کیجیے۔
 
بحیثیت شریک تحقیق کار (ریسرچ ایسوسی ایٹ) چھاپیے ای میل
آئی پی ایس مثبت اور معروضی تحقیق کے فروغ کا علمبردار ہے جس کی بنیاد ٹھوس حقائق اور اعداد وشمار پر ہو۔ اس لیے ہم ایسے نوجوان اور قدرے تجربہ کار اسکالرز کو خوش آمدید کہنے اور ضروری سہولتیں اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جو باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بہترین تحقیقی کام کرنے پر آمادہ ہوں۔ آئی پی ایس ایسے سینئر اسکالرز کو بھی خوش آمدید کہنے اور دست تعاون بڑھانے کےلیے تیار ہے جو اپنے خیالات کو ہمارے تحقیقی جرائد، مطبوعات یا سیمینارز میں پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ایسے افراد اپنے تحقیقی کام کے مجوزہ منصوبوں اور اپنے کوائف حیات کے ساتھ آئی پی ایس سے رابطہ کرسکتے ہیں، ابتدائی مراسلت کے بعد تفصیلات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
 
بحیثیت رکن (ممبر) چھاپیے ای میل
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ممبر بن کر آپ نہ صرف اعلیٰ معیار کی تحقیق کے فروغ اور علمی بنیاد پر معاشرہ کی تعمیر وترقی کے کام میں حصہ دار بن جاتے ہیں بلکہ آپ اس کے بھی حق دار بن جاتے ہیں کہ آپ کو آئی پی ایس کے تمام جرائد ، نیوزلیٹر اور مطبوعات اعزازی طور پر وصول ہوں۔ آپ کو اپنی پسند کے موضوعات پر ہونے والے علمی سیمیناروں کا دعوت نامہ ملے نیز بامعاوضہ سیمیناروں میں بھی آپ کی شرکت بلامعاوضہ ہو۔ اس سب کے لیے آپ کو صرف پندرہ ہزار روپے (یا ۲۲۵  امریکی ڈالر) سالانہ چندہ دینا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آپ کا یہ تعاون نہ صرف آپ کے لیے اور ادارہ کے لیے بلکہ پورے معاشرہ اور انسانیت کے لیے بھی ثمرمند ہو۔
 
مزید مضامین...
«شروعپیچھے12آگےآخر»

صفحہ: 1