صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ آئی پی ایس ٹیم کاگوادر پوسٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ English
آئی پی ایس ٹیم کاگوادر پوسٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ چھاپیے ای میل

 IPS-team-invited-at-The-Gwadar-Post office

دو روزہ میڈیا کنکلیو اینڈ کانفرنس میں شرکت کے لیے گوادر آنے والی آئی پی ایس ٹیم کو میڈیا پلیٹ فارم کے سی ای او ساجد بن رحیم نے  20 مئی 2022 کو گوادر پوسٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ساجدکے علاوہ، دفتر میں آنے والے وفد کا استقبال ڈائریکٹر نیوز جمیل قاسم اور ڈائریکٹر ایچ آر شعیب نے کیا، ان سب نے مشترکہ مفادات کے متفرق شعبوں میں آئی پی ایس کے ساتھ کام کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔میٹنگ میں تبادلہ خیال کیے گئے اس تعاون کے ممکنہ شعبوں میں  نہ صرف گوادر بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سیمینارز، کانفرنسز اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد شامل ہے۔

اس موقع پر آئی پی ایس کے وفد کی قیادت چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کر رہے تھے اور اس میں جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ اور ریسرچ آفیسر محمدولی فاروقی شامل تھے۔