صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ سابق چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر کے ساتھ نشست English
سابق چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر کے ساتھ نشست چھاپیے ای میل

 The-Living-Scripts

آئی پی ایس کے سیریز پروگرام ‘The Living Scripts’ کا دوسرا اجلاس یکم مئی 2019ء کو سابق چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر کی معیت میں ہوا۔

شعیب میر نے گورنمنٹ سیکٹر میں اپنی ملازمت کے دوران ہونے والے قیمتی تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے عہدے پر کام کے دورانیے کو اپنے سول سروس کیریئر کا سب سے مشکل دور قرار دیا۔ میر نے ابتدائی زندگی کی جدوجہد اور اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے نشیب و فراز ایک کامیاب زندگی کے آرزومند نوجوانوں کے سامنے بیان کیے۔ انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے نبردآزما ہونے اور اپنے مؤقف پر قائم رہنے وسے متعلق کچھ قابل قدر تجاویز سے انہیں آگاہ کیا۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ‘The Living Scripts’ پروگراموں کی سیریز کا مقصد سول سروس کے تجربہ کار افراد کی عملی زندگی سے متعلق علم حاصل کرنا اور اسے شرکاء تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اپنے اندر جوش و جذبہ پیدا کرسکیں اور اپنے خیالات کو درست سمت دے سکیں۔