صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے شعبہ قانون کے طلبہ کا آئی پی ایس کا دورہ English
بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے شعبہ قانون کے طلبہ کا آئی پی ایس کا دورہ چھاپیے ای میل

 LLM students from BahriaUniv

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ایل ایل ایم کے طلبا نے 15 مئی 2018ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے زیرِ تکمیل کورس ”انسانی حقوق اور گلوبل سیکورٹی“ کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن اور سنیئر ریسرچ فیلو ندیم فرحت گیلانی سے ڈرون حملوں، لاپتہ شہریوں، آئی ایس آئی ایس، القاعدہ، جی ڈبلیو او ٹی اور شفاف انصاف کی فراہمی کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا۔