صفحہ اول سرگرمیاں English
تازہ سرگرمیاں
'بدلتا ہوا عالمی نظام: پاکستان کے لئے مضمرات اور مواقع' پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

Evolving Wordl Order thumb1انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ۱۳ فروری ۲۰۱۷ کو ایک سیمینار منعقد ہوا جس سے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پولی ٹیکٹ فیلو اور خلیجی مملک  کے امور کے ماہر عبداللہ خرم نےکلیدی اسپیکر کے طور پر اظہارِ خیال کیا۔ 'بدلتا ہوا عالمی نظام: پاکستان کے لئے مضمرات اور مواقع' مباحثے کا عنوان تھا جس کے دیگر شرکاء میں ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمٰن، سینیر ریسرچ فیلو، سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک استڈیز، سید محمد علی، سابق سفیر ایاز وزیر، بین القوامی تجارت کے ماہر ظیرالدین ڈار اور آئی پی ایس کی ریسرچ ٹیم کے ارکان شامل تھے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
آئی پی ایس نیوز کا تازہ شمارہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
نئی مطبوعات

ips news 90 thumb آئی پی ایس نیوز کا 90واں شمارہ (جنوری-مارچ 2017ء) اب آن لائن دستیاب ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد کا سہ ماہی نیوز لیٹر ہے جس کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ان سرگرمیوں میں سیمینار، تبادلۂ خیال کی نشستیں، کانفرنسیں، مکالمے، گول میز گفتگو وغیرہ شامل ہیں، جن میں متنوع موضوعات پر اظہارِ خیال کیا جاتا ہے۔ نیز اس میں استعدادِکار میں اضافے کے پروگرام/ورک شاپس بھی شامل ہیں۔ آئی پی ایس نیوز اپنے قارئین کو ادارہ کی تازہ ترین مطبوعات سے بھی باخبر رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
بلوچستان سے شعبہ تعلیم کے وفد کی آئی پی ایس آمد پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
شئیرنگ انسائٹ

Delegation from BACE thumb1بلوچستان ایڈوائزری کونسل فار ایجوکیشن (بیس) کے ایک وفد نے ۳ فروری ۲۰۱۷ کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن اور انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کے کردار اور وفاقی اور صوبائی سطح پر، خاص طور پر بلوچستان میں تعلیم کی پالیسیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ مہمانوں میں سعد اللہ توخی، چئیرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ، سید نثار احمد، ڈپٹی فوکل پرسن پالیسی پلاننگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمل خان اسسٹنٹ فوکل پرسن پالیسی پلاننگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ، ڈاکڑ صاحبزادہ باز محمد ڈین/ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ  شعبہ اسلامیات بلوچستان یونیورسٹی، مولانا ولی محمد ترابی ممبر بلوچستان ایڈوائزری کونسل ایجوکیشن/ ڈسٹرکٹ امیر جے یو آئی (ایف) ، ضیاء الرحمن خلجی، ڈپٹی ڈائریکڑ ایجوکیشن اور محسن شاہ ڈائریکڑ ایجوکیشن اسکولز شامل تھے- اس دورے کا اہتمام بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے کیا۔ سینئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور چیئرمین پاکستان پریس کونسل (پی سی پی) ڈاکٹر صلاح الدین مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سابق چیف اکنامسٹ فصیح الدین کی کتاب 'مشاہداتِ زندگی' کی تقریب رونمائی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

MushahidateZindagi thumb3انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) سے وابستہ معروف ماہر اقتصادیات اور سابق چیف اکنامسٹ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان، فصیح الدین کی کتاب "مشاہداتِ    زندگی' کی تقریب رونمائی 2 فروری ۲۰۱۷ کو انسٹی ٹیوٹ کے سیمنار ہال میں منعقد ہوئی۔ کتاب کوآئی پی ایس پریس (انسٹی ٹیوٹ کے اشاعتی بازو) نے شایع کیا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
مزید مضامین...
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»