خطیبوں کے وفد کا دورہ چھاپیے
شئیرنگ انسائٹ

khateeb1بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ مساجد کے خطیبوں کے کورس کے 45 شرکاء نے 20 اکتوبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ کسی علمی ادارے کا ایسا مشاہداتی دورہ ان کے کورس کا حصہ ہے۔

 بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ مساجد کے خطیبوں کے کورس کے 45 شرکاء نے 20 اکتوبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ کسی علمی ادارے کا ایسا مشاہداتی دورہ ان کے کورس کا حصہ ہے۔

ان خطباء کو جدید دور کے سیاسی اداروں میں پالیسی تشکیل کے طریقِ کار اور اس میں تھنک ٹینکس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن اور ادارہ کے دیگر ٹیم ممبرز کے ساتھ شرکاء کی سوال و جواب کی نشست ہوئی۔