تازہ سرگرمیاں
طرزِ حکمرانی اور پالیسی سازی میں بہتری بامعنی بجٹ کے لیے ضروری ہیں: ماہرین پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

budgetsاقتصادیات اور دیگر شعبوں کے ماہرین نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے قبل بجٹ سیمینار میں طرزِ حکمرانی اور پالیسی منصوبہ بندی میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاکہ بجٹ بنانے کی مشق کو ملک کے لیے حقیقی طور پر بامعنی اور مثبت عمل بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سیمینار: انسداد سائبر جرائم بل 2015ء کا جائزہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

cybercrانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں ہونے والے ایک سیمینار میں ماہرین نے اپنی آراء دیتے ہوئے کہا کہ انسداد سائبر جرائم بل 2015ء میں تکنیکی اور قانون سازی کے پہلوئوں سے بہتری لائی جانی چاہیے۔ مجوزہ انسداد سائبر جرائم بل کی خوبیوں اور خامیوں پر جامع گفتگو کرتے ہوئے تمام ماہرین اس بات پر متفق تھے کہ قانون سازی کو حتمی شکل دینے سے پہلے اس پر ایک جامع ،زیادہ متوازن اور تکنیکی اعتبار سے مضبوط نقطۂ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سیمینار: چین میں مطالعۂ پاکستان پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

04 pakstudiestچینی اسکالر ڈاکٹر شو ہوا ژونگ نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں ”چین میں مطالعۂ پاکستان: جائزہ اور امکانات“ کے زیر عنوان ایک علمی نشست میں پریزنٹیشن دی۔ یہ پروگرام آئی پی ایس میں ۲۳ اپریل ۲۰۱۵ء کو ہوا۔ مسٹر شو انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز، اونان اکیڈمی آف سوشل سائنسز، کن منگ میں ریسرچ اسسٹنٹ ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
امریکی قانون دانوں کے ساتھ ایک نشست --- امریکہ میں ’’دہشت گردوں‘‘ کے خلاف مقدمات کا مطالعہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

us lawyers0اسلام آباد کا دورہ کرنے والے دو امریکی قانون دانوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد میں سے 70فی صد سے زائد وہ ہیں جنہیں ’’پیشگی کارروائی ‘‘کا حق استعمال کرتے ہوئے استغاثہ کے عمل میں پھنسایا گیا ہے

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»