تازہ سرگرمیاں
چین پاکستان اقتصادی راہداری: توانائی کا حصہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

cpec'چین پاکستان اقتصادی راہداری: توانائی کا حصہ' کے موضوع پر یکم جون ۲۰۱۶ کو ہونیوالی ایک گول میزمیں توانائی کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت چین کو قائل کرے کہ دیامربھاشا ڈیم اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی فنانسنگ راہداری منصوبے کے تحت کی جائے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سیمینار: نیٹ میٹرنگ — بجلی کے صارفین کے لیے ایک متبادل ذریعہ توانائی؟ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

net meteringtپچھلے سال ستمبر میں نیپرا کی طرف سے نیٹ انرجی میٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیے جانے کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) اسے عملی شکل دینے میں کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس سہولت کے باعث رہائشی اور تجارتی صارفین جو شمسی توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل ہو چکے ہوں وہ اپنی زائد از ضرورت اضافی بجلی گرڈ میں واپس کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت ناگزیر ہے، پالیسی مکالمہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

fatastوفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی موجودہ انتظامی حیثیت کو برقرار رکھنا اب  کسی طورممکن نہیں ہے۔ اسے جلد از جلد قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق تبدیل کرنا ہو گا۔ اس کے لیے بہترین طریقہ یہ ہو گا کہ یا تو ریفرنڈم کروایا جائے یا اس علاقے کے عمائدین اوراصحاب الرائے سے وسیع پیمانے پر مشاورت کا عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سائبر خطرات: قومی تحفظ کے لیے مضمرات پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

cyber thrtسکیورٹی کے ماہرین نے ایک پالیسی سیمینار میں پاکستان میں سائبر خطرات سے بچاؤ یا ایسے کسی ممکنہ حملے کا فوری جواب دینے کے لیے کسی ذمہ دار ایجنسی کے نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایک جامع نظام کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے لیے انفارمیشن اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز پر مبنی خود اپنا ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جو سائبر خطرات سے تحفظ فراہم کر سکے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»