تازہ سرگرمیاں
ماہرین کا تحقیقی اداروں اور پالیسی ساز حلقوں کے مابین رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

BRIپاکستان میں پالیسی سازی کے میدان میں کسی مربوط نطام کی عدم موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے ماہرین نے تحقیقی اداروں اور پالیسی ساز حلقوں کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ساتھ ہی اس امر کی طرف بھی توجہ دلائ کہ نوجوان تحقیق کاروں کو اپنے تحقیقی عنوانات کے لیَے مقامی موضوعات کا چناوَ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے 'تحقیقی موضوعات پر سوچ وچار(Brainstorming Research Ideas)' کے عنوان سے ہونے والے ایک سیمینار میں کیا جس کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے پروگرام آئ پی ایس لیڈ (IPS LEAD - The Learning, Excellence and Development Program of IPS) نے بتاریخ 14 اکتوبر 2018کیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں ایک خصوصی نشست پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

IPS---Dr-Mahmood--Ghazi-Memorialمعروف مفکر اور اسکالر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں 9 اکتوبر 2018 کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمود احمد غازی کے بھائ جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی تھے جبکہ دیگر شرکاءمیں ڈاکٹر وقارمسعود خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، ڈاکٹر محمد فاروقی، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر عتیق الظفر خان، سابق آئی جی طارق احمد لون، اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمٰن شامل تھے۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کے خروج پر سفارتی ماہرین کی کڑی تنقید پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

US-exit-from-Iran-Nuclear-Deal-thumbایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کے خروج کے بعد پاکستان کو ضرورت کی اس گھڑی میں ایران کے لیے ایک متوازن اور غیر جانبدارانہ نقطہ نظر اختیار کرنا چاہیے ۔ سلامتی اور سفارتی شعبے کے ماہرین نے اس رائے کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد اور انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے اشتراک سے آئی پی ایس اسلام آباد میں منعقد ہونے والےایک سیمینار میں کیا ۔سیمینار کا عنوان تھا ’’ ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کا خروج اور ابھرتی سیاسی و ارضیاتی حرکیات ‘‘۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
اسلامی بنکوں کے لیے شرعی مقاصد پر مبنی اشاریہ کی تیاری پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
سیمینار

Developing-Shariah-Objectives-thumbآئی پی ایس کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر زاہد صدیق مغل نے  30 اگست2018ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں منتخب سینئر تعلیمی اور شرعی ماہرین کے اجتماع میں اسلامی بنکنگ اور مالیاتی صنعت کی نمائندگی کرتے ہوئے تحقیق پر مبنی اپنا کام پیش کیا جس کا موضوع تھا ”اسلامی بنکوں کے لیے شرعی مقاصد پر مبنی اشاریہ کی تیاری“۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
مزید مضامین...
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»