تازہ سرگرمیاں
”پاکستان چین تعلقات“ پر پاکستان اسٹڈی سینٹر پشاور اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی مشترکہ کانفرنس پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

peshawaruوفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق تمام معاملات کو شفاف رکھے اور ان کے بارے میں معلومات  کی آسان رسائی کو یقینی بنائے تاکہ اس کے ثمرات ملک کے تمام حصوں تک منصفانہ  پہنچ سکیں ۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سیمینار: اقوام متحدہ کے 70 سال : کامیابیاں، ناکامیاں اور مستقبل پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

un70تجزیہ کاروں نے جہاں سماجی و معاشی ترقی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی وہاں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ متعدد سلگتے تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہا جن میں کشمیر اور فلسطین خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں۔ نیز امن کو یقینی بنانے کا ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا جو اس ادارے کا اصل مقصدِ وجود تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پاک افغان تعلقات پر سیمینار پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

pak afhan0یکساں مذہبی، تاریخی، ثقافتی، لسانی ورثہ اور باہم سماجی و اقتصادی حقائق ان مواقع کو پیدا کر سکتے ہیں جن سے فوائد سمیٹ کر پاکستان اور افغانستان کو امن اور بقا ئے باہمی کے اصول اپناتے ہوئے روشن مستقبل کی طرف اپنا سفر شروع کرنا چاہیے۔ چنانچہ کابل اور اسلام آباد میں بیٹھے پالیسی سازوں کو مزید وقت ضائع کیے بغیر فوراً جامع مزاکرات کا آغاز کرتے ہوئے اعتمادسازی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہییں تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستحکم اور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والے تعلقات کے لیے زمین ہموار کی جا سکے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
چین کے عالمی عزائم میں پاکستان کا اہم کردار پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

CPEC1بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں سائنس کونسلر اور آئی پی ایس ایسوسی ایٹ ضمیر اعوان نے آئی پی ایس میں منعقدہ ایک علمی نشست میں پاکستان اور چین کے ابھرتے ہوئے تعلقات میں چین - پاکستان اقتصادی راہداری کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس نشست کا انعقاد 9جولائی 2015ء کو ہوا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے123456789آگےآخر»