صفحہ اول بین الاقوامی تعلقات - پاکستان اور پڑوسی ممالک پالیسی بریف | افغان امن عمل اور ترکی کا کردار English
پالیسی بریف | افغان امن عمل اور ترکی کا کردار چھاپیے ای میل

 اس پالیسی بریف میں انٹراافغان مذاکرات کا تناظرسامنے رکھتے ہوئے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کا مختصر جائزہ لیا گیا ہے جو ترکی کی میزبانی میں اپریل 2021  میں ہوں گے۔  اس جائزے کا مقصدان تاریخی ، معاشرتی ، ثقافتی ، مذہبی اور سیاسی عوامل کو تلاش کرنا ہے جو افغان امن عمل میں ترکی کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کا باعث ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس کا مقصدان مواقع، چیلنجوں اور ممکنہ خطرات کا ادراک کرنا ہےجن کا سامنا ترکی کو  ایسے انتہائی پیچیدہ مذاکرات کی میزبانی کے باعث  ہو سکتا ہےجن کے علاقائی اور عالمی سطح پر سنگین مضمرات ہیں۔

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اسے ایک مضمون کی شکل میں تیار کیا ہے جس میں معاونت کے لیے جن اعداد وشمار کی مدد لی گئی ہے وہ  ماہرین کی آراء، تحقیقی مضامین، اخباری مضامین اور پالیسی بریفس  سے اخذ  کردہ ہیں  اور ان کا حوالہ فٹ نوٹس میں دیا گیا ہے۔  

Download