صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - نئی مطبوعات آئی پی ایس نیوز کا تازہ شمارہ - نمبر 100 English
آئی پی ایس نیوز کا تازہ شمارہ - نمبر 100 چھاپیے ای میل

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا سہ ماہی نیوز لیٹر آئی پی ایس نیوز(اپریل-جون 2019ء) ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ الحمدللہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آئی پی ایس نیوز کا یہ شمارہ اپنی اشاعت کا سوواں نمبر ہے۔ گویا یہ شمارہ 25 سال سے باقاعدگی کے ساتھ آئی پی ایس کی ان تمام سرگرمیوں کو لوگوں تک پہنچا رہا ہے جو سیمینارز، سمپوزیم، کانفرنسوں، تبادلۂ خیال، ڈائیلاگ، کثیرجہتی موضوعات اور صلاحیت کار میں اضافہ پر مبنی پروگراموں پر مشتمل رہی ہیں۔ انہیں ملک کے اندر اور ملک سے باہر تمام متعلقہ فریقین اور سامعین تک پہنچایا گیا ہے۔ مزید برآں اس سہ ماہی اشاعت کے ذریعے قارئین تک آئی پی ایس کی تازہ ترین مطبوعات سے متعلق اطلاع بھی فراہم ہوتی رہی ہے۔