جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد چھاپیے

 اسلام آباد میں متعین جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر عزت مآب مینڈولوجیلی اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکل باسن 23 نومبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں تشریف لائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور علاقائی حرکیات میں پاکستان کے موجودہ اور آئندہ کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہمان سینئر سفارت کاروں نے باہمی دلچسپی کے ان موضوعات پر اپنے خیالات کا بھی بے تکلفی سے اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ تبادلہ خیال کا یہ مفید سلسلہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہے گا۔