صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - میڈیا کنٹریبیوشن جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد English
جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد چھاپیے ای میل

 اسلام آباد میں متعین جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر عزت مآب مینڈولوجیلی اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکل باسن 23 نومبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں تشریف لائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور علاقائی حرکیات میں پاکستان کے موجودہ اور آئندہ کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہمان سینئر سفارت کاروں نے باہمی دلچسپی کے ان موضوعات پر اپنے خیالات کا بھی بے تکلفی سے اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ تبادلہ خیال کا یہ مفید سلسلہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہے گا۔