خطیبوں کے وفد کا دورہ چھاپیے ای میل

 بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ مساجد کے خطیبوں کے کورس کے 45 شرکاء نے 20 اکتوبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ کسی علمی ادارے کا ایسا مشاہداتی دورہ ان کے کورس کا حصہ ہے۔

ان خطباء کو جدید دور کے سیاسی اداروں میں پالیسی تشکیل کے طریقِ کار اور اس میں تھنک ٹینکس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن اور ادارہ کے دیگر ٹیم ممبرز کے ساتھ شرکاء کی سوال و جواب کی نشست ہوئی۔