صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - میڈیا کنٹریبیوشن اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کی آمد English
اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کی آمد چھاپیے ای میل

 

انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے شعبہ دعوہ، اصول الدین فیکلٹی کے اساتذہ اور سینئر طلبہ کے ایک وفد نے ۱۵ مئی ۲۰۱۵ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

شرکاء کو آئی پی ایس کی سرگرمیوں اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن کے ساتھ شرکاء کی بے تکلف نشست ہوئی جس میں انسٹی ٹیوٹ کی منصوبہ بندی نیز اس کے انتظامی، تنظیمی اور عملی پہلوؤں پر سوال و جواب کے ذریعے شرکاء نے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔