صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - میڈیا کنٹریبیوشن فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات کی انٹرن شپ English
فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات کی انٹرن شپ چھاپیے ای میل

 فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات کے ایک گروپ نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں اپنا چھ ہفتے کا انٹرن شپ پروگرام مکمل کیا۔ ان طالبات نے ۲۹ اگست ۲۰۱۴ء کو، اپنے پروگرام کے آخری دن، ایک علمی نشست میں یہاں مکمل کی گئی اپنی ریسرچ اسائنمنٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے ان کی تحسین کے لیے ادارہ کی جانب سے سر  ٹیفکیٹ دیا۔