صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - میڈیا کنٹریبیوشن بلوچستان کے اساتذہ کا دورۂ آئی پی ایس English
بلوچستان کے اساتذہ کا دورۂ آئی پی ایس چھاپیے ای میل

 Teachers from Balochistan

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مدارس اور سکولوں کے اساتذہ کے ایک گروپ نے 23دسمبر 2016ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے وضع کیے گئے پروگرام کا ایک حصہ تھا۔

آئی پی ایس ریسرچ ٹیم کے رکن ندیم گیلانی نے اس وفد کو آئی پی ایس کے اس کردار سے متعلق آگاہ کیا جو ادارے نے پالیسی سازی میں ایک تھنک ٹینک کی حیثیت سے ادا کیا ہے۔ اس بریفنگ کے بعد باہمی تبادلہ کی نشست ہوئی اور وفد کو آئی پی ایس لائبریری اور آئ پی ایس پریس کی بُک شاپ کا دورہ بھی کرایا گیا۔