صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - میڈیا کنٹریبیوشن کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (CUC) بیجنگ کے وفد کی آمد English
کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (CUC) بیجنگ کے وفد کی آمد چھاپیے ای میل

 Delegation from Communication University of China 

کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (CUC) بیجنگ کے تحقیق کاروں اور سرکاری مندوبین کے چھ رکنی وفد نے 8دسمبر 2016ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔

وفد نے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن اور آئی پی ایس کی ریسرچ ٹیم کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور تحقیق کے ان میدانوں اور باہمی تبادلہ کے موضوعات کو آشکار کرنے پر زور دیا جن میں دونوں ادارے ایک دوسرے کے لیے مضبوط کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ملاقات کا اختتام مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ایک رسمی معاہدے پر دستخط کی صورت میں ہوا تاکہ گفتگو میں زیرِبحث آنے والے موضوعات پر دونوں اداروں کے درمیان تعاون میں آسانی پیدا کی جا سکے۔