صفحہ اول مغرب اور اسلام: تعارف مغرب اور اسلام کا تازہ شمارہ ۔ مشرقِ وسطیٰ: غزہ اور حماس English
مغرب اور اسلام کا تازہ شمارہ ۔ مشرقِ وسطیٰ: غزہ اور حماس چھاپیے ای میل
Maghrib aur Islam 42
مغرب اور اسلام :  
مشرقِ وسطیٰ:  غزہ اور حماس
مدیر
: پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
 مدیر معاون : متقین الرحمٰن
شمارہ
: ۴۲
صفحات
: ۱۱۹
قیمت
: پاکستان میں ۳۵۰ روپے
 مشمولات

 :

فہرست

غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور حماس کی جانب سے زبردست دفاعی مزاحمت نے دنیا کو جہاں ایک طرف یہ احساس دلایا کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کیا جانا چاہیے، وہیں اس پہلو کو بھی آشکار کیا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی نمائندگی کا حق حماس کو دے دیا ہے، خواہ اسرائیل، امریکہ اور یورپ کو یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔ زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ حماس کو شامل کیے بغیر ممکن نہیں ہے۔

۲۰۱۴ء کی اسرائیل حماس جنگ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شدید معاشی پابندیوں کے باوجود حماس نے اپنے دفاعی نظام کو اتنا مضبوط کر لیا ہے کہ اسرائیلی اور مغربی تحقیق کار بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔ زیر نظر شمارے میں حماس کے بارے میں چند ایسی تحریروں کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے جو اردو قارئین کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہیں۔