صفحہ اول مطبوعات - کتب English
کتب


چین آج اور کل :پاکستان سے تعلقات کی جہتیں چھاپیے ای میل
‘‘چین آج اور کل :پاکستان سے تعلقات کی جہتیں’’ ، یہ کتاب عالمی سطح پر چین کے وسیع اور مسلسل بڑھتے ہو ئے سیاسی ، اقتصادی  اثر رسوخ کا تفصیلی جائزہ اور پچاس کی دہائی سے پاکستان اور چین کے تعلقات کے حو الے سے ایک مفید تجزیہ پیش کرتی ہے ۔ اس کتاب میں پاکستان اور چین  کے مابین  حالیہ برسوں میں ہونے والے معاہدوں اور  پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔یہ کتاب پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ جناب اکرم ذکی کے لیکچر پر مبنی ہے جو انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں دیا ۔ یہ کتاب آئی پی ایس اور  چین میں قائم پاکستا ن اسٹڈی سنٹر ،سیچوان یونیورسٹی چیندو نے انگریزی اور چینی زبان میں مشترکہ طور پر شائع کی۔اس کتاب کے مندرجات میں جناب اکرم ذکی کے ساتھ ساتھ آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنر ل جناب خالد رحمٰن ، پروفیسر چن جی ڈونگ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سنٹر (چین) اور  آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کو نسل کے ممبر جناب فصیح الدین  کی مختصر تحریریں بھی شامل ہیں ۔
مزید پڑھیے۔۔۔
 
بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین چھاپیے ای میل

معاصر دنیا میں مہاجرین کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تحقیق اور مکالمے  کے حو الے سے نئی راہوں کی تلاش اور اس ضمن میں  قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے یہ مطالعہ آئی پی ایس کی ایک کاوش ہے ۔ اس کے عنوان " بین الاقوامی قانون برائے  مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین" سے ظاہر ہے کہ اس میں پناہ کے حو الے سے اسلامی تعلیمات اور روایات کا بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین کے ساتھ مو ازنہ کرتے ہوئے  ہم آہنگ مشترکہ نکات کی نشاندہی کی گئی ہے اور موجودہ صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے علمی اور عملی میدا ن میں قابل توجہ امور کا جائز ہ لیاگیا ۔اس مطالعہ کی اہم بات  یہ ہے کہ اس میں علمی گہرائی کے ساتھ موجودہ صورت حال کو واضح کیا گیاہے نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسئلہ کو حقیقی رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔  اس مطالعہ کی تیاری  کے لیے  یہ سیمینار آئی پی ایس نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ مل کر ۱۵ دسمبر ۲۰۰۹ءکو منعقد کیا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پاکستان میں دینی تعلیم ـ منظر ، پس منظروپیش منظر چھاپیے ای میل

یہ کتاب انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت (اسلام آباد)اور صوبائی دارالحکومتوں (پشاور، کراچی، لاہور، کوئٹہ) میں حقیقت حال کے ادراک اور تجزیے کے لیے منعقدہ سیمیناروں کے مقالات اورمباحث پرمشتمل ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
اسلام اینڈ پالیٹکس چھاپیے ای میل
ہینری ایل۔ سٹمسن سینٹر وانشنگٹن ڈی سی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت ہونے والی مشترک کانفرنس کی بنیاد پر یہ کتاب تیار کی گئی ہے، یہ کتاب مسلم دنیا کی موجودہ حالت اور مسائل کے بارے میں مشرق وسظیٰ، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے ماہرین اور اہل فکر کے مقالات پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیے۔۔۔
 
دینی مدارس --تبدیلی کی رجحانات چھاپیے ای میل

اس تحقیق میں پاکستان کی ۵۶ بڑی جامعات کے ذمہ داران سے ملاقاتوں اور ان جامعات کے براہ راست مشاہدے کے ذریعے وہاں جاری تعلیمی عمل اور ان میں آنے والی تبدیلیوں کے رجحانات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مطالعہ میں چاروں صوبوں اور تمام مسالک کی بڑی دینی جامعات شامل ہیں جو ایک وسیع علاقے میں اپنی حد تک نمایاں حیثیت کی حامل ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»

صفحہ: 6