صفحہ اول مطبوعات - کتب بدلتی دُنیا میں اُبھرتا چین اور پاک چین تعلقات English
بدلتی دُنیا میں اُبھرتا چین اور پاک چین تعلقات چھاپیے ای میل
بدلتی دُنیا میں اُبھرتا چین اور پاک چین تعلقات
بدلتی دُنیا میں اُبھرتا چین اور پاک چین تعلقات
مصنفین: اکرم ذکی ، خالد رحمن
اشاعت: ۲۰۱۱ء
آئی ایس بی این:

978-969-448-103-0
صفحات: ۱۵۱
قیمت: پاکستان میں ۲۵۰ روپے
بیرون پاکستان ۲۰ امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)




تعارف

یہ کتاب عالمی سطح پر چین کے بڑھتے ہوئے سیاسی و اقتصادی اثرو رسوخ اور اس کی غیر معمولی اقتصادی ترقی کے اثرات اور اسرار کو بے نقاب کرتی ہے، اور ۱۹۵۰ء کے ابتدائی عشرے سے اب تک کے پاک چین تعلقات کا بہت مفید جائزہ پیش کرتی ہے۔ نیز اس کتاب میں برسوں پر محیط پاک چین تعلقات کے اہم سنگ ہائے میل اور باہمی معاہدوں کا ریکارڈ محفوظ کر دیا گیا ہے۔

یہ مطالعہ بنیادی طور پر وزارتِ خارجہ کے سابق سیکریٹری جنرل جناب اکرم ذکی کے ایک لیکچر اور آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن کے ایک تحقیقی مقالے پر مبنی ہے۔ یہ کتاب چین کی سیچوان یونیورسٹی میں قائم پاکستان اسٹڈی سنٹر اور آئی پی ایس کی مشترکہ پیش کش ہے۔اس سے قبل اس کتاب کا انگریزی اور چینی زبان میں تیارکردہ ایڈیشن بھی شائع ہوچکا ہے .