صفحہ اول مطبوعات - کتب اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا English
اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا چھاپیے ای میل
اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا
اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا
محمود احمد غازی
ایڈیشن: پہلا 2011
آئی ایس بی این:
969-969-448-102-3
صفحات: 200
قیمت: پاکستان میں 350 روپے
بیرون پاکستان 35 امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

 

تعارف

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ڈاکٹر محمود احمد غازی کے لیکچرز پر مبنی کتاب "اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا " در اصل ان سوالات کا جواب ہے جو گیارہ ستمبر کے بعد اسلام اور مسلمانوں کے بین الاقوامی کردار کے حوالے سے اٹھائے گئے ہیں۔ اپنے وقت کے ممتاز سکالر ڈاکٹر غازی نے انتہائی مدلل اور واضح انداز میں تصورِ ریاست، بین الاقوامی تعلقات، اقلیتیں، جنگ اور جہاد جیسے غیر معمولی اہمیت کے حامل موضوعات پر روشنی ڈالی جس میں فلسفیانہ اور عملی ہر دو پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بہت ہی منطقی اور فکر انگیز بحث کے ساتھ یہ کتاب معاصر دنیا کے تناظر میں مسلمانوں کو حکمت عملی اور رویوں کی تشکیل کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ نیز ایک عالمی تہذیب کی نشو ونما میں اسلام کے کردار اور ایک ایسے وقت میں، جب امن کے دیگر تمام فارمولے ناکام ہو چکے ہیں، انسانیت کے لئے پائیدار امن کا ایک متبادل پیش کرنے کا احساس بھی اجاگر کرتی ہے ۔ "اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا " یقینا ان لوگوں کو فکری غذا مہیا کرتی ہے جو انسانیت کے مستقبل سے کچھ سروکار رکھتے ہیں۔