انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز: آئی پی ایس ایک آزاد علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو مالی منفعت سے ماوراء قومی حکمتِ عملی کے امور پرتحقیق کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ یہ قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال اور تجزئیے کے لیے فورم مہیا کرتا ہے۔ ادارہ کی تحقیقی خدمات کا عرصہ تیس سال سے زائد ہے جس میں اہم پالیسی معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ یہ ادارہ جدید جمہوری معاشرے میں تھنک ٹینک کا کردار اجاگر کرتا ہے۔ آئی پی ایس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے، سیمینارز، کانفرنسیں، ورکشاپس اور مکالمے کے ذرائع اختیار کرتا ہے۔ اس کی دلچسپی کے کثیر جہتی موضوعات پر رپورٹس، جرائد، کتب ، موضوعاتی تحقیق اور شخصی و اداراتی نشوونما پر مبنی سر گرمیاں ادارے کے مقاصد کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ بنتی ہیں۔ آئی پی ایس جہاں پالیسی سازی سے متعلقہ امور پر قابلِ عمل اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کرتا ہے وہیں پالیسی سازوں ، تجزیہ نگاروں ، سیاسی قائدین، قانون ساز افراد اور اداروں اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے لیے راہِ عمل متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ادارہ انتظامی معاملات میں فعالیت، شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت، اور اپنی کارکردگی کی افادیت کو یقینی بناتا ہے۔ خود مختاری ، ثقاہت اور وقار ادارے کا اصل اثاثہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ یہ تھنک ٹینک اپنے تمام مالی امور میں خود کفیل ہے۔ وقف شدہ املاک سے حاصل آمدن ، مالی تعاون اور مختلف افراد کی رضا کارانہ خدمات اسے کسی بیرونی امداد سے بے نیا ز کرتی ہیں ، اسی طرح رسائل ، کتب اور ممبرشپ فیس سے حاصل شدہ آمدن کے علاوہ ادارہ مشاورتی خدمات کے ذریعے بھی وسائل حاصل کرتا ہے۔ آئی پی ایس نے اپنے لئے(ا) ملکی معاملات، (ب) بین الاقوامی تعلقات اور (ج) ایمانیات اور سماج کو تحقیقاتی عنوانات کے طور پر منتخب کیا ہے اور اس مقصد کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک موجود دانشوروں سے موثر رابطے کی غرض سے ادارے کے مقاصد سے ہم آہنگ افراد کی ایک ٹیم ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ اس انداز کو اپنانے سے آئی پی ایس نہ صرف اس قابل ہے کہ خود ادارے کے اندر فعال تحقیقی سر گرمیاں جاری رہیں بلکہ ادارے سے وابستہ مختلف افراد اپنے اپنے مقامات پر رہ کر بھی اپنے علم و دانش اور فکر کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ ادارے کی تحقیقی سر گرمیاں نیشنل اکیڈمک کونسل تیار کرتی ہے اور یہ پروگرام اسی کے زیرِ نگرانی تشکیل پاتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمک کونسل بنیادی اور اہم کردار کی حامل ہے کیو نکہ یہ نہ صرف رہنمائی اور نگرانی کا فریضہ انجام دیتی ہے بلکہ ادارے کی تر جیحات بھی متعین کرتی ہے۔ آئی پی ایس ہم خیال اداروں اور تنظیمات کے ساتھ مل کر بھی مختلف سر گرمیاں سر انجام دیتا ہے اور اسی طرح دیگر اداروں کے ایسے پروگرام جو انسٹی ٹیوٹ کے مقاصد سے ہم آہنگ ہوں ان میں اپنا سرگرم تعاون بھی پیش کرتا ہے۔ متعین موضوعات پر مختصر دورانیے کا یہ تعاون مشترکہ تحقیق ، سیمینارز کے انعقاد یا لائبریری اور دیگر خدمات کے تبادلے پر مبنی ہو سکتا ہے۔ اس وقت ادارے کا اس نوعیت کا تعلق متعدد ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قائم ہے ۔ اندرون اور بیرون ملک مختلف تحقیقی اداروں اور آئی پی ایس کے محققین طے شدہ منصوبہ کے تحت باہمی دورے کرتے ہیں۔ http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=frontpage Mon, 21 May 2012 06:29:18 +0000 Joomla! 1.5 - Open Source Content Management ur-pk تحقیق - تصورات اورتجربات http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=591:tehkeeq-tajarbat&catid=28:kutab&Itemid=268 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=591:tehkeeq-tajarbat&catid=28:kutab&Itemid=268 تحقیق - تصورات اورتجربات

  تحقیق - تصورات اورتجربات چند نشستوں کی رودادوں پر مبنی ہے جسے وسیع تر استفادہ کے لیے قلم بند کرلیا گیا ہے۔ امید ہے نئے تحقیق کاروں کی رہنمائی کے لیے ان تحریروں کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔







]]>
frontpage Mon, 02 Apr 2012 00:00:00 +0000
مباحث،مارچ ۲۰۱۲ ء http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=576:mubhahis-mar-2012&catid=54:naimatbooat&Itemid=291 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=576:mubhahis-mar-2012&catid=54:naimatbooat&Itemid=291 Mubahis 15

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے دو ماہی جریدہ "مباحث" کا تازہ شمارہ  انٹرنیٹ پر شائع ہوگیا ہے۔

اس میں دو ماہ کے عرصہ میں شائع ہونے والے معروف دینی اداروں اور تمام مسالک کے نمائندہ دینی جرائد (ہفت روزہ،  پندرہ روزہ ،  ماہانہ اور سہ ماہی)  میں قومی اور بین الاقوامی مسائل پر پیش کی گئی آراء کا تجزیہ اور خلاصہ پیش کیا جاتا ہے ۔




]]>
frontpage Sun, 06 May 2012 00:00:00 +0000
نیشنل آرکا ئیوز کا دورہ http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=589:visit-to-national-archive&catid=46:daora&Itemid=285 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=589:visit-to-national-archive&catid=46:daora&Itemid=285

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کےایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن کی قیادت میں نیشنل آرکائیوزآف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل جناب حبیب احمد خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔


]]>
frontpage Mon, 12 Mar 2012 08:20:56 +0000
قومی معیشت کی صورت حال اور وفاقی بجٹ ۲۰۱۱۔ ۲۰۱۲ء http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=540:wifaqi-budget-2011-2012&catid=41:maeeshat&Itemid=280 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=540:wifaqi-budget-2011-2012&catid=41:maeeshat&Itemid=280 budget_11tبجٹ محض آمدنی اور اخراجات کےگوشوارےکا نام نہیں ہے، بلکہ بجٹ پیش کرنےکےساتھ حکومت کو ایک اہم موقع ملتا ہےکہ وہ قومی سطح کےمعاشی مسائل سےنمٹنےکےلیےاپنی سوچ اور عزائم کو سامنےلائےاور فوری اور دُور رس دونوںقسم کےچیلنجوںسےنمٹنےکےلیےاپنی حکمتِ عملی قوم کےسامنےپیش کرے۔ بجٹ 2011-12ء موجودہ ’’منتخب‘‘ حکومت کا چوتھا بجٹ ہے۔

]]>
ipstask@ips.com.pk (آئی پی ایس ٹاسک فورس) frontpage Thu, 30 Jun 2011 09:41:12 +0000
جنگ- سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ: اسرائیل کی عسکری نفسیات http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=289:jang-seyasi-maqasad-kay-hosul-ka-aik-hathyar&catid=39:aalimgeermuamlat&Itemid=278 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=289:jang-seyasi-maqasad-kay-hosul-ka-aik-hathyar&catid=39:aalimgeermuamlat&Itemid=278 israel_armyاسرائیل میں عسکری معاشرےکےارتقاء اورسیاسی مقاصد کےحصول کےلیےطاقت کےاستعمال کےرجحان کو سمجھنےکےلیےاسرائیل کےقیام سے پہلےرونما ہونےوالےان واقعات کا تجزیہ مفید ہو گاجو موجودہ اسرائیل کی عسکری و معاشرتی نفسیات کی تخلیق کا باعث بنے۔

]]>
sammar@ips.net.pk (Administrator) frontpage Tue, 27 Apr 2010 12:43:11 +0000
مغرب اور اسلام: عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=531:maghrib-aur-islam-34&catid=93:shamaray&Itemid=311 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=531:maghrib-aur-islam-34&catid=93:shamaray&Itemid=311 Maghrib aur Islam 34 شمارہ (نمبر۳۴) ’’عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان‘‘ کے  عنوان سے شائع ہوا ہے۔ یہ اس موضوع پر پہلی خصوصی اشاعت ہے۔ اسی موضوع پر دوسری خصوصی اشاعت بھی جلد شائع ہوگی۔

]]>
sammar@ips.net.pk (Administrator) frontpage Wed, 10 Nov 2010 07:42:40 +0000
پاکستان کا توانائی کا شعبہ: چیلنجز اورامکانات http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=527:pakistan-tawanai-ka-shoba-chalnges-aur-imkanat&catid=51:2009-10-28-11-06-08&Itemid=290 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=527:pakistan-tawanai-ka-shoba-chalnges-aur-imkanat&catid=51:2009-10-28-11-06-08&Itemid=290 02سابق وفاقی وزیر اورتوانائی کے شعبہ سے وابستہ اہم رہنما جناب عثمان امین الدین نے تجویز کیا ہے کہ وفاق میں صرف ایک وزارت توانائی ھونی چاہیے جس میں پیٹرولیم، قدرتی وسائل، پانی اور بجلی کی وزارتیں ضم کر دی جائیں۔ تاکہ بہتر ارتباط اور منصوبہ بندی سے توانائی کا بحران حل کیا جاسکے۔

]]>
sammar@ips.net.pk (Administrator) frontpage Tue, 25 Jan 2011 00:00:00 +0000
توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=525:tawanai-kay-shobay-men-bunyadi-istlahat&catid=50:2009-10-28-10-41-15&Itemid=289 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=525:tawanai-kay-shobay-men-bunyadi-istlahat&catid=50:2009-10-28-10-41-15&Itemid=289 01thumb

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ۲ مارچ ۲۰۱۱ء کو "توانائی کے شعبہ میں بنیادی  اصلاحات" کے عنوان سے  نیپرا (NEPRA) کے سابق ڈائریکٹر جنرل منیر امان شیخ کے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق چیف اکانو مسٹ، حکومت پاکستان، فصیح الدین نے اس سیشن کی صدارت کی۔ بحث کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

]]>
sammar@ips.net.pk (Administrator) frontpage Wed, 02 Mar 2011 00:00:00 +0000
بدلتی دنیا اور پاک چین تعلقات کا مستقبل http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=524:badalti-dunya-aur-pak-cheen-taluqat-ka-mustaqbal&catid=66:muzakra&Itemid=297 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=524:badalti-dunya-aur-pak-cheen-taluqat-ka-mustaqbal&catid=66:muzakra&Itemid=297 thumbانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور چائنیز ایسوسی ایشن فار انٹر نیشنل انڈر اسٹینڈنگ کے باہمی دوستانہ اور پیشہ ورانہ تعلق کے تسلسل اور دونوں اداروں کے درمیان ایک عشرے پر محیط تعاون  کا جائزہ لینے  کے لیے CAFIU کے ایک چھ رکنی وفد نے کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وائس منسٹر  جناب آئی پنگ کی قیادت میں آئی پی ایس  کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ۲۲ فروری ۲۰۱۱ء کو باہمی تبادلۂ خیالات کے لیے ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔

]]>
sammar@ips.net.pk (Administrator) frontpage Wed, 23 Feb 2011 00:00:00 +0000
افغانستان میں اعلیٰ تعلیم http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=522:afghanistanheigher-education&catid=37:pakistan-kay-parosi&Itemid=330 http://www.ipsurdu.com/index.php?option=com_content&view=article&id=522:afghanistanheigher-education&catid=37:pakistan-kay-parosi&Itemid=330 afhan_high_eduationیہ مقالہ افغانستان کے حکومتی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی شعبہ سے وابستہ متعدد اہلِ دانش کے ساتھ ہونے والی رسمی اور غیر رسمی نشستوں، مکالموں اور گفتگوؤں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔

]]>
misbahullah@yahoo.com (ڈاکٹر مصباح اللہ عبد الباقی) frontpage Sat, 21 May 2011 06:03:23 +0000