صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - دورہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ کا دورہ English
چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ کا دورہ چھاپیے ای میل

 چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ایک وفد نے ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۴ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً اہل دانش کے باہمی مطالعاتی دورے، معیشت، علاقائی سلامتی اور چین کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم مسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔

IDCPC Visit

اس موقع پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے وفد کے سربراہ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر لان جیان ژانگ کو چینی زبان میں شائع شدہ آئی پی ایس کی تحقیقی مطبوعات پیش کیں۔