صفحہ اول آئی پی ایس - نيشنل اکیڈمک کونسل English
نيشنل اکیڈمک کونسل

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کو رہنمائی فراہم کرنے والا فورم نیشنل اکیڈمک کونسل ہے۔ اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظر رکھے کہ IPS اپنے وژن کی روشنی میں عمومی طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ کونسل سالانہ ریسرچ پروگرام کی منظوری دیتی ہے اور اس پر عمل درآمد کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کونسل میں پچیس تا تیس نمایاں اسکالرز اور ماہرین شامل ہیں جو متنوع سماجی، سیاسی اور مذہبی نمائندگی کو یقینی بناتے ہیں۔ کونسل کا سال میں کم ازکم ایک اجلاس ہونا ضروری ہے جس میں جاری پالیسیوں اور پراجیکٹس کا جائزہ اور مستقبل کا علمی منصوبہ زیربحث آتا ہے۔ موجودہ نیشنل اکیڈمک کونسل جنوری ۲۰۱۴ءمیں تشکیل دی گئی جو ۲۰۱۶ءتک کام کرے گی۔

پروفیسرخورشیداحمد

پروفیسرخورشیداحمد ایک معروف اسکالر، ماہر معاشیات اور دینی وعلمی حلقے کے متحرک رہنما ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے بانی چیئرمین ہیں۔ وہ اردو اور انگریزی میں ۷۰ سے زائد کتب تحریر/تدوین/ ترجمہ کر چکے ہیں۔ ان کی بہت سی کتابوں کا ترجمہ . ...... مزید
پروفیسر خورشید احمد

عدنان سرور خان

ڈاکٹر عدنان سرورخان پشاور یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی اور بین الاقوامی سیاست اور علاقائی سلامتی کے مسائل آپ کی خصوصی دلچسپی کے موضوعات ہیں۔ وہ اپنے لیکچرز اور تحقیقی مقالات کے ذریعے .......مزید

ڈاکٹر عدنان سرور

اکرم ذکی

جناب اکرم ذکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ وہ ایک نفیس اور قابل سفارت کار کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے انہوں نے چین، امریکہ، نائیریمیا اور فلپائن میں خدمات انجام دیں اور پاکستان کی سول سروس میں......مزید

اکرم ذکی

امان اللہ خان

جناب امان اللہ خان جہاں دیدہ بزنس مین اور بزنس کے معاملات میں ماہر تجزیہ کار ہیں۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین رہے ہیں، نیز معروف تجارتی گروپوں اور کمپنیوں میں اہم مناصب پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں .......مزید

امان اللہ خان

انیس احمد

پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے وائس چیئرمین ہیں۔ وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل سماجی سائنس دان ہیں۔ انہوں نے ٹمپل یونیورسٹی پنسلوانیا، امریکہ سے پی ایچ ڈی کیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر علمی قیادت کے کئی مناصب پر کام کیا۔ آج کل وہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔......مزید

ڈاکٹر انیس احمد

خالد اقبال

ایئر کموڈور(ر) خالد اقبال پاکستان کی ایئر فورس میں اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ ایئر فورس میں ملازمت کے دورانیہ میں انہوں نے دو اسکواڈرن کو کمانڈ کیا .......مزید



فصیح الدین

جناب فصیح الدین منصوبہ بندی کمیشن پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے ہیں۔ وہ وزیرخزانہ کے مشیر اور وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر کے مناصب پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ وہ بہت سی کتابوں، تحقیقی مطالعات اور مضامین کے مصنف ہیں۔ علاوہ ازیں اپنی فنی مہارت .......مزید
فصیح الدین

حسن صہیب مراد

ڈاکٹر حسن صہیب مراد یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور کے ریکٹراور ایسوسی ایشن آف مینیجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹ ٹیوشنز پاکستان کے چئیر مین ہیں۔ وہ معروف ماہر تعلیم ہیں .......مزید

حسن صہیب مراد

عفت ڈار

محترمہ ڈاکٹر عفت ڈار معروف ماہر نفسیات اور ماہر تعلیم ہیں۔ آپ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں چیف سائیکالوجسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرتی رہی ہیں۔ آپ نے تعلیم کی نفسیاتی اساسیات میں کولمبیا یونیورسٹی نیویارک سے ماسٹر کیا اور مینی سوٹایونیورسٹی امریکہ سے .......مزید

عفت ڈار

مرزا حامد حسن

جناب مرزا حامد حسن اپنی قابلیت کی بناء پر بیوروکریسی میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ وہ فیڈرل سیکرٹری کی حیثیت سے وزارتِ پانی و بجلی، شماریات ڈویژن اور وزارتِ خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ....... مزید



ایم-ریاض الحق

جناب ایم-ریاض الحق سول سروس سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے سرکاری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ۴۵ سال سے زائد عرصہ کام کرنے کا گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔ ....... مزید



رستم شاہ مہمند

جناب رستم شاہ مہمند افغانستان اور وسطی ایشیا کے امور کے ماہر اور معروف دفاعی تجزیہ کار ہیں۔ آپ نے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں نیز آپ تقریبا دس سال تک پاکستان میں افغان مہاجرین .....مزید

رستم شاہ مہمند

سعدیہ عباسی

محترمہ سعدیہ عباسی بیرسٹر ہیں اور پاکستان سینیٹ کی رکن ہیں۔ قانون کی تعلیم کے لیے دنیابھر میں مشہور امریکی اور برطانوی اداروں سے قانون اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ ہمہ پہلو سیاسی، معاشی اور سماجی اصلاح کی سرگرمیوں .......مزید

سعدیہ عباسی

شمشاد احمد خان

جناب شمشاد احمد خان پاکستان کے سفیر اور سیکرٹری وزارتِ خارجہ رہ چکے ہیں۔آپ کو سفارت کاری کے مخصوص میدانوں میں کام کا خصوصی تجربہ حاصل ہے، جن میں دوطرفہ اور کثیرالجہت سفارت کاری، علاقائی تعاون، تنازعات کا حل، سدباب کی سفارت کاری اور عوامی امور شامل ہیں۔ ...مزید
شمشاد احمد خان

زاہد الراشدی

جناب مولانا زاہدالراشدی معروف اسکالر اور گوجرانوالہ (پنجاب) کے ایک بڑے دینی مدرسہ کے پرنسپل ہیں۔ انسانی حقوق کے فروغ اور سماجی رویوں کی اصلاح کے موضوعات پر اپنے مؤثر کالموں، لیکچرز اور باہمی مذاکرات کے باعث آپ علمی دنیا میں ایک جانی پہچانی .....مزید

زاھد الراشدی

قبلہ ایاز

ڈاکٹر قبلہ ایاز جامعہ پشاور میں اسلامک اینڈ اورینٹل اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کئی اہم علمی مناصب پر ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، جن میں شامل ہیں: قائم مقام وائس چانسلر جامعہ پشاور؛ ڈین فیکلٹی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی  ..... مزید

قبلہ ایاز

احسان الحق

جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (JCSC) پاکستان کے سابق چیئرمین ہیں۔ ۲۰۰۷ء میں آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد سے جنرل احسان الحق مختلف کاروباری، علمی اور رفاہی سرگرمیوں میں شریک رہے ..... مزید

احسان الحق

احمر بلال صوفی

جناب احمر بلال صوفی ایک سینئر قانون دان اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر قانون ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے 1988ء میں ایل ایل ایم کیا۔.......مزید

ahmerbilal

منیب الرحمن

مفتی منیب الرحمن رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین ہیں اور ملک کے چوٹی کے مذہبی اسکالرز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا اور اسلامی علوم اور فقہ کی تعلیم دارالعلوم امجدیہ سے حاصل کی.......مزید

muftimuneeb

سعید احمد قریشی

جناب سعید احمد قریشی پلاننگ کمیشن پاکستان کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے 1994ء میں ریٹائر ہوئے۔ اس سے قبل بھی وہ حکومتِ پاکستان کے کلیدی عہدوں پر کام کر چکے ہیں جن میں سیکرٹری جنرل فنانس اور ریونیو، فیڈرل سیکرٹری برائے فنانس ڈویژن.......مزید

saeemahmed

سارہ صفدر

پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ کئی کلیدی علمی مناصب پر کام کر چکی ہیں جن میں پروفیسر اور ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز، اقراء نیشنل یونیورسٹی، پشاور ..... مزید
sarah safdar

جاوید اقبال

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال آج کل بلوچستان یونیورسٹی، کوئٹہ کے وائس چانسلر ہیں۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں فارمیسی فیکلٹی کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کے طور پر فارمیسی، کلینیکل فارمیسی، فارماکالوجی اور مائیکروبیالوجی ..... مزید
javaid iqbal

ظہور احمد سواتی

ڈاکٹر ظہور احمد سواتی زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ہیں۔ اس سے قبل وہ اس یونیورسٹی میں تین دہائیوں تک ڈین، ڈائریکٹر، پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کے طور پر خدمات دیتے رہے۔ 94-1993ء میں وہ اٹلی کی یونیورسٹی آف توشیا، ویٹربو کے شعبہ ایگروبیالوجی ..... مزید
zahoor sawati

خالدرحمٰن

خالد رحمٰن آئی پی ایس کے بانیوں میں سے ہیں اور ۱۹۸۲ء سے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معاشیات میں ایم اے ہیں۔ تحقیق، تربیت اور انتظام میں ان کے وسیع تجربے نے آئی پی ایس کو ایک فعال تھنک ٹینک کی حیثیت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ..... مزید
kr 1

سابق اراکین



سابق اراکین چھاپیے ای میل

 

اسد درّانی

جنرل اسد درانی سلامتی اور دفاع کے امور کے نمایاں تجزیہ کار اور علاقائی اور بین الاقوامی فوجی اور انسانی پہلو کے مسائل پر معروف تبصرہ نگار ہیں۔ آپ پاکستان کی افواج میں نمایاں عہدوں پر تعینات رہے ہیں، جن میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل ڈیفنس کالج کی کمانڈ کے .......مزید

اسد درانی

انوار صدیقی

ڈاکٹر انوار صدیقی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلی فورنیا سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان میں اور بیرون ملک تحقیق، تعلیم اور تربیت کے مختلف اداروں میں اہم مناصب پر فائز رہے ہیں.......مزید

anwarsiddiqui

طارق فاطمی

جناب طارق فاطمی بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی حکمت عملی کے امور کے ماہر اور معروف تجزیہ کار ہیں۔ وہ سابق سفیر ہیں اور بیرو نِ ملک مختلف پاکستانی مشنز میں سفارت کاری کی مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ آپ امریکہ، اردن، بلجیم، یورپین یونین، .. مزید

طارق فاطمی

غلام الرحمٰن

مفتی غلام الرحمٰن مذہبی حلقے میں ایک نمایاں علمی شخصیت ہیں۔ وہ قدیم روایتی علوم پر عبور اور جدید علمی مباحث پر گہری نظر رکھنے کے باعث علمی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں.......مزید

غلام الرحمٰن

محمود الحسن بٹ

ڈاکٹر محمودالحسن بٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں جو دنیا کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل وہ ملک میں اور بیرونِ ملک مختلف انتظامی اور تعلیمی مناصب پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جن میں امریکہ کی ایسٹرن الی نوائے یونیورسٹی،.......مزید

محمود الحسن بٹ

محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ ہیں۔آپ کی جانب سے کئی مقدمات کی پیروی کے نتیجے میں قانون کے دائرہ عمل میں بہت سی اصلاحات ہوئیں ۔ آپ قومی اور بین الاقوامی فورمز پر انسانی حقوق، آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے تصورات کے پرجوش وکیل ہیں۔.......مزید

محمد اکرم شیخ

صفدر محمود

ڈاکٹر صفدرمحمود معروف مصنف، تاریخ دان اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں ۔ تاریخ کےشعبہ میں قابلِ قدر علمی کاوشوں کے باعث متعدد ایوارڈز اور انعامات کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر آپ کو حسنِ کارکردگی کا اعلیٰ اعزاز بھی عطا کیا گیا۔ آپ کی ایک درجن سے .......مزید

صفدر محمود

تنویر احمد خان

جناب تنویر احمد خان سابق سفارت کار ہیں جو سیکرٹری خارجہ حکومت پاکستان کے اعلیٰ منصب تک پہنچے۔ اپنی مثالی سفارتی خدمات کے دور میں وہ متعدد ملکوں میں پاکستان کے سفیر رہے جن میں فرانس، روس، بنگلہ دیش، چیکوسلواکیہ اورایران شامل ہیں۔ ..... مزید

تنویر احمد خان

فتح محمد ملک

پروفیسر فتح محمد ملک پاکستان کی ممتاز ترین ادبی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ تدریس اور تحقیق کا ۴۴ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے جن جامعات میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے ان میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کولمبیا یونیورسٹی نیویارک، ہیڈل برگ یونیورسٹی .......مزید

فتح محمد ملک

افتخار عارف

افتخار عارف ممتاز اسکالر، معروف شاعر اور دانشور ہیں۔ وہ ادارہ ادبیات پاکستان کے چیئرمین رہے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ادب و ثقافت کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اردو میں ان کا شاعرانہ کلام وسیع حلقوں میں مقبول ہے۔ ان کے کلام کے کچھ حصے .......مزید

افتخار عارف

سعیدہ اسد اللہ

محترمہ ڈاکٹر سعیدہ اسداللہ فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی کی وائس چانسلر اور انگریزی ادب کی ماہر ہیں۔ انہوں نے انگریزی میں کلاسیکی اور جدید ادبیات کا تنقیدی تجزیہ کیا ہے اور کئی کتابیں اور تحقیقی مقالات تصنیف کیے ہیں........مزید

سعيده اسد الله

اوریا مقبول جان

جناب اوریا مقبول جان آج کل "فصیلوں کے شہر لاہور کی پائیدار ترقی" کے ایک پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل وہ کئی اہم سرکاری مناصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ای سی او(اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن )اورکلچرل انسٹی ٹیوٹ تہران ..... مزید

اوریا مقبول جان

ایس۔ ایم۔ زمان

ڈاکٹر ایس ایم زمان ایک معروف اسکالر، تاریخ دان اور سماجی مصلح ہیں۔ آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین رہے ہیں جو مقننہ کو اسلامی قوانین سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کرنے والا ایک دستوری ادارہ ہے۔ آپ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ریسرچ ..... مزید

sm zaman 1

محمد ساعد

پروفیسر ڈاکٹر محمد ساعد پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں۔ آپ نے شیفیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ ملک میں جغرافیہ کے معروف ماہرین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ طویل تعلیمی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے علمی شعبہ میں بہت سے تحقیقی....... مزید

 محمد ساعد
 

رفیق احمد

پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر رہے ہیں۔ آپ ایک معروف ماہرمعاشیات ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک آپ نے پینتیس سال سے زائد عرصہ پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دینے اور ریسرچ کرنے ....مزید
 رفیق احمد
 

ریاض حسین نجفی

علامہ ریاض حسین نجفی پاکستان کے چند معروف ترین مسلم اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ آپ شیعہ مسلک کی معروف دینی درس گاہ جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل ہیں اور اسلامی تعلیمات کے اعلیٰ ترین درجات میں تدریس کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ آپ شیعہ مسالک کے .......مزید
 ریاض حسین نجفی
 

ایس۔ ایم۔ ظفر

جناب ایس ایم ظفر انسانی حقوق کے علمبردار، معروف ماہر قانون، سیاست دان اور پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں۔ آپ ہائی کورٹ کے جج رہے اور پاکستان کے وزیرقانون و پارلیمانی امور کے فرائض انجام دیے۔ آپ ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر اور انسانی حقوق سوسائٹی ... مزید
 ایس ایم ظفر

اکبر سعید اعوان

میجر جنرل ریٹائرڈ اکبر سعید اعوان ایک اعلیٰ پیشہ وَر دفاعی ماہر اور علمی شخصیت ہیں، انہوں نے کئی بڑے عہدوں پر پاکستان کے متعدد باوقار تیکنیکی اور علمی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔ ..... مزید
akbar saeed

زاہد ملک

جناب زاہد ملک وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان سے جائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ 1960ء میں ابلاغِ عامہ میں ماسٹرز کرنے اور سول سروس میں بھرپور تجربات حاصل کرنے کے پس منظر کے ساتھ انہوں نے 1978ء میں اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا.......مزید
zahidmalik

موجودہ اراکین

 
رستم شاہ مہمند چھاپیے ای میل
رستم شاہ مہمندجناب رستم شاہ مہمند افغانستان اور وسطی ایشیا کے امور کے ماہر اور معروف دفاعی تجزیہ کار ہیں۔ آپ نے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں نیز آپ تقریبا دس سال تک پاکستان میں افغان مہاجرین کے انتظام وانصرام کے ذمہ دار محکمہ کے سربراہ (چیف کمشنر) رہے۔
 
ڈاکٹررفیق احمد چھاپیے ای میل
رفیق احمدپروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر رہے ہیں۔ آپ ایک معروف ماہرمعاشیات ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک آپ نے پینتیس سال سے زائد عرصہ پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دینے اور ریسرچ کرنے کا تجربہ حاصل کیا۔ آکسفرڈ یونیورسٹی برطانیہ سے آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حا صل کی۔ آ پ پاکستان کی معیشت اور اسلامک اکنامکس کے موضوعات پر سات کتب کے مصنف یا شریک مصنف ہیں۔ علاوہ ازیں آپ نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد میں پچاس سے زائد تحقیقی مضامین تحریر کیے۔ اس وقت آپ ‘‘اکنامک ان سائٹ’’ مجلہ کے چیف ایڈیٹر اور‘‘نظریہ پاکستان ٹرسٹ ’’کے وائس چیئرمین ہیں۔ نیز کئی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور پیشہ ورانہ اداروں کے ممبر ہیں جن میں امریکن اکنامک ایسوسی ایشن اور رائل اکنامک سوسائٹی لندن بھی شامل ہیں۔
 
ڈاکٹر حسن صہیب مراد چھاپیے ای میل
hasan_suhaib_1ڈاکٹر حسن صہیب مراد یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور کے ریکٹراور ایسوسی ایشن آف مینیجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹ ٹیوشنز پاکستان کے چئیر مین ہیں۔ وہ معروف ماہر تعلیم ہیں۔ انہوں نے انتظامیات اور قیادت کی فیلڈ میں کئی کورسز تیار کیے اور پڑھائے ہیں۔ انہوں نے متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا اور بہت سی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور علمی مجالس میں مقالے پیش کیے۔ ان کے تحقیقی مضامین قومی‘ بین الاقوامی معیار کے جرائد میں شائع ہوتے ہیں۔
 
مفتی غلام الرحمٰن چھاپیے ای میل
ghulamrahman_1مفتی غلام الرحمٰن مذہبی حلقے میں ایک نمایاں علمی شخصیت ہیں۔ وہ قدیم روایتی علوم پر عبور اور جدید علمی مباحث پر گہری نظر رکھنے کے باعث علمی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ علمِ دین کی تبلیغ و اشاعت کے کام کے ساتھ ساتھ وہ کئی سرکاری اور پیشہ ورانہ اداروں میں مشاورتی مناصب پر بھی فائز رہے وہ صوبہ سرحد حکومت کی نفاذِ شریعت کونسل کے چئیرمین اور صوبہ سرحد کے کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم کے بھی چئیرمین رہے۔ وہ خیبر بنک کے شریعہ سپر وائزری بورڈ کے ممبر اور ماہنامہ العصر کے مدیر ہیں۔
 
«شروعپیچھے123456789آگےآخر»

صفحہ: 4