صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - سیمینار ایس پی ڈی سی کا سعید احمد قریشی (مرحوم) کے لیے تعزیتی ریفرنس English
ایس پی ڈی سی کا سعید احمد قریشی (مرحوم) کے لیے تعزیتی ریفرنس چھاپیے ای میل

 sdpi-logo

آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رُخ نے سابق وفاقی سیکرٹری اور آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن مرزا حامد حسن کی یاد میں 17 اپریل 2019ء کو سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر (SRDC) کی طرف سے ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔

سعید احمد قریشی پاکستان کے سابق وفاقی سیکرٹری جنرل فنانس اینڈ ریوینیو، ماہر معاشیات اور طرزِ حکمرانی پر مہارت رکھنے والے پاکستانی تھے۔ وہ اپنی وفات تک موقع پر آئی پی ایس کے سینئر ایسوسی ایٹ اور نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایس پی ڈی سی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ نوفل شاہ رُخ نے اس موقع پر آئی پی ایس کے ایگزیکٹو پریزیڈنٹ خالد رحمٰن کی جانب سے ایک تعزیتی تحریر پڑھی جس میں سعید قریشی کی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور آئی پی ایس کے ساتھ ان کے تعلق اور ادارے کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اس تعزیتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے والے افراد میں پاکستان کے نامور دانشور اور مدبر شامل تھے جن میں سرتاج عزیز، ڈاکٹر عشرت حسین، جاوید جبار، شعیب احمد صدیقی، شعیب سلطان خان، ڈاکٹر پرویز طاہر اور ڈاکٹر خالدہ غوث شامل تھیں۔ ان تمام افراد نے رخصت ہو جانے والے اپنے ساتھی اور بزرگ کی یاد میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔