صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - سیمینار English
سیمینار


پاک-ایران گیس پائپ لائن اقتصادی راہداری منصوبہ کی توانائی ضروریات کے لیئے ناگزیر ہے: ایرانی سفیر چھاپیے ای میل

Iranian-Ambassador thumbپاک-ایران گیس پائپ لائن کو اقتصادی راہداری منصوبہ کی توانائی ضروریات اور کامیابی کےلیئےاہم قرار دیتے ہوئےایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس 400 سال سے زائد گیس کے ذخائر موجود ہیں جس کے لیئے پاکستانی مارکیٹ انکی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ۱۹، ستمبر،۲۰۱۷ کو  انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔ تقریب کے صدارتی فرائض سابق سفیراور چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) خالد محمود نے سر انجام دیئے۔ اس موقح پر آئی پی ایس تحقیقاتی ٹیم اور سینیئر ایسوسیئٹس بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
حقیقی اثرات 'امپیکٹ فیکٹر' اور درجہ بندی سے بڑھ کر اہمیت کے حامل ہیں: چیئرمین ایچ ای سی کا پاکستان میں تحقیق اور اعلٰی تعلیم سے متعلق اظہارِخیال چھاپیے ای میل

hec thumbہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تمام تر توجہ پاکستان میں اعلٰی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ ایچ ای سی اس امر کو یقینی بنانے کے لیئے کوشاں ہے کہ ملک میں ہونے والی علمی تحقیق قوم اور معاشرے کے لیئے یکساں فائدہ مند ہو۔ امپیکٹ فیکٹر اور درجہ بندی کی دوڑ میں شمولیت بے سود ہےجب تکہ علم کی تخلیق اور فروغ کے حقیقی اثرات مرتّب نہ ہوں۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پاکستان کامیابی کی ایک داستان ہے: ڈاکٹراعجاز شفیع گیلانی چھاپیے ای میل

Pak70نامورماہرِسیاسیات اور گزشتہ چار دہائیوں سے سروے کی بنیادوں پر ہونےوالی سماجی اور سیاسی تحقیق سے وابسطہ  ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی کے مطابقاشرافیہ کی رائے کے برعکس زیادہ ترپاکستانی عوام اپنے پاکستانی ہونے پر نہ صرف فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کی رائے میں پاکستان کامیابی کی ایک داستان ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
سی پیک منصوبے کے ابتدائی ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں: چینی سفیر کا آئی پی ایس میں خطاب چھاپیے ای میل

CPEC” پاک چین تعلقات: سی پیک اور اس سے آگے “ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں 10اگست 2017ء کو منعقد ہونے والے سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیرسن وی ڈونگ نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی  کو اوّلین ترجیح دیتے  ہوئے یہ کوشش کی ہے کہ وہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنائے۔ پاکستان نے بھی ہمیشہ مشکل تعلقات میں بیرونی رکاوٹوں سے نمٹنے میں چین کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ چین کی اقوام متحدہ میں بحالی اس تعاون کی نمایاں مثال ہے۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول اور مواقع چھاپیے ای میل

Investment-Pakistan-Thumb

پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاروں کے لیے کشش اور کاروبار میں سرمایہ کاری اور اس کے فروغ کے لیے فراہم کردہ سہولیات کے پس منظر میں ایک مجموعی ماحول اور حکومتِ پاکستان کی وضع کردہ پالیسیوں پر نظر ڈالنے کے لیے آئی پی ایس نے اپنے ہاں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سرمایہ کاری کے ایسے بہت سے امکانات پر گفتگو ہوئی جن میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے پیش بہا مواقع ہیں۔ ۲۰ مئی ۲۰۱۷ کو آئی پی ایس کی منعقدکردہ اس گول میز اجلاس کا موضوع تھا ”پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول اور مواقع“۔ اس اجلاس میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے شرکت کی جو پاکستان کے دورے پر تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»

صفحہ: 1