صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - لیکچر ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس کا ”ہائبرڈ جنگ کے عہد میں چین پاکستان تعلقات“ کے موضوع پر ہائیبی یونیورسٹی چین میں لیکچر English
ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس کا ”ہائبرڈ جنگ کے عہد میں چین پاکستان تعلقات“ کے موضوع پر ہائیبی یونیورسٹی چین میں لیکچر چھاپیے ای میل

 IPS-Heibi-Univ-RCSDIC-MoU

ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالدرحمٰن نے 17 مئی 2019ء کو ہائیبی یونیورسٹی چین کا دورہ کیا اور اس کے ”سکول آف جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن“ میں ”ہائبرڈ جنگ کے عہد میں چین پاکستان تعلقات“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

بعدازاں انہوں نے 18 مئی کو ہائیبی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ آف سلامک کنٹریز (RCSDIC) کے تحقیق کاروں کے ساتھ باہمی تبادلۂخیال کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کی اور ان کے ساتھ مشترکہ دلچسپیوں کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کی طرف سے ریسرچ سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ آف اسلامک کنٹریز ہائیبی یونیورسٹی چائنا کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ اس کا مقصد تحقیق، اشاعتی منصوبوں اور صلاحیت کار میں اضافہ کے لیے تعاون کے مختلف میدانوں کو آشکار کرنا ہے جن میں میڈیا اسٹڈیز، ثقافتی روابط، سماجی ترقی اور چین پاکستان تعلقات جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔